تازہ ترین

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

اسلام آباد( سن نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال دسمبر (2022)، جنوری (2023) میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، مہمان ٹیم اپریل 2023 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان آئے گی جہاں وہ دس وائٹ بال میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سینیڈن سے ملاقاتوں میں تبادلہ خیال کے بعد ان دوروں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے دورہ پاکستان میں شامل دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بالترتیب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔دوسرے دورے میں مہمان ٹیم کو پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں، دونوں بورڈز اب دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں