تازہ ترین

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پاکستانی شائقینِ کرکٹ کا شکرگزار

اسلام آباد( سن نیوز)کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی شائقین کرکٹ ویسٹ انڈیز کو سپورٹ کرتے رہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے نیشنل اسٹیڈیم میں موجود کچھ شائقینِ کرکٹ کی تصویر شیئر کی جنہوں نے ویسٹ انڈیز کی شرٹس زیب تن کر رکھی تھیں اور این بشپ کے پوسٹرز بھی تھام رکھے تھے۔ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی شائقینِ کرکٹ ویسٹ انڈیز کو سپورٹ کررہے ہیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کرکٹ کے لیے اس جذبے کو سراہا گیا اور اسے حیرت انگیز قرار دیا گیا۔ویسٹ انڈیز بورڈ نے پاکستانی شائقینِ کرکٹ کی اس حوصلہ افزائی پر شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں بھرپور مقابلہ کیا لیکن ان کے حملے پاکستانی قلعے میں شگاف نہ ڈال سکے۔پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ9 رنز سے جیت کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔ تیسرا میچ جمعرات کو ہوگا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں