تازہ ترین

پہلا ٹی ٹوینٹی؛ پاکستان کے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ

کراچی: ( سن نیوز) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 200 رنز بنائے ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز ہدف کا تعاقب کررہی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 201 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹر شائے ہوم اور برینڈن کنگ آئے۔ پاکستان کو محمد نواز نے پہلی کامیابی برینڈن کنگ کی صورت میں دلادی۔ 33 کے اسکور پر محمد وسیم نے نکولس پورن کو کلین بولڈ کردیا۔40 رنز پر محمد وسیم نے ہی پاکستان کو تیسری کامیابی ملی، 59 رنز پر شائے ہوم کو شاداب خان نے شکار کرلیا۔ 60 رنز پر ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔79 رنز پر ڈومینک ڈریکس کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا، روومین پاولنے شاہینوں کے سامنے تھوڑی مزاحمت دکھائی لیکن 88 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی ہمت ہار گے۔ وہ 23 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی شاندار بیٹنگویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی،پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان بیٹنگ کے لیے آئے، پاکستان کو پہلے ہی اوور میں بابر اعظم کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا، جس کے بعد فخر زمان نے رضوان کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان بیٹنگ کے لیے آئے، پاکستان کو پہلے ہی اوور میں بابر اعظم کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا، جس کے بعد فخر زمان نے رضوان کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا۔35 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان کو شیپرڈ نے آؤٹ کردیا۔ فخر زمان نے 10 رنز بنائے، جس کے بعد حیدر علی میدان میں اترے۔ دونوں نے پاکستان کے اسکور کو آگے بڑھایا۔ محمد رضوان نے 34 گیندوں پر شاندار ففٹی بنائی۔رضوان اور حیدر علی نے جہاں رنز بنانے کی اوسط میں اضافہ کیا وہیں حیدر علی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 28 گیندوں پر ففٹی اسکور کرلی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں