تازہ ترین

ویسٹ انڈیز کیخلاف شاہین آفریدی کا شاندار اوور، پی سی بی نے یاد تازہ کردی

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر کی انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے اوور کی یاد تازہ کی ہے۔پی سی بی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کے انٹرنیشنل کیرئیر کے پہلے اوور کی ویڈیو شیئر کی ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے اپریل 2018 میں کھیلے گئے میچ میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت بے پناہ پذیرائی حاصل کی تھی۔پاکستان کے لیے اپنے بین الاقوامی ڈیبیو میں شاہین کی شاندار بولنگ نے انہیں ایک اسٹار کھلاڑی کے طور پر بین الاقوامی سطح پر پہچان بنانے میں مدد دی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے تین گھنٹے بھرپور پریکٹس کی۔کورونا کے بعد پہلی بار پاکستان میں مکمل گنجائش کے مطابق تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں