تازہ ترین

اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان کی معروف اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سمیت پی سی بی کے کئی کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کرنے والی زینب عباس نومبر 2019 میں حمزہ کاردار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔زینب عباس نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی اور نوزائیدہ کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی۔اینکر نے اپنی پوسٹ میں پرجوش انداز میں بیٹے کی ماں بننے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد 7 دسمبر کو ہوئی ہے۔زینب نے مزید بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ‘تیمور حمزہ کاردار’ رکھا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ پر تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔اسپورٹس اینکر کی پوسٹ پر ملکی و غیر ملکی سلیبریٹیز مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ زینب عباس نے رواں برس ستمبر میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ ان کے گھر جلد ہی ننھا مہمان آنے والا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں