تازہ ترین

ڈھاکا ٹیسٹ: محمد رضوان کی بنگلادیش کے خلاف نصف سنچری

اسلام آباد( سن نیوز) ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل جاری ہے جس میں محمد رضوان نے نصف سنچری مکمل کرلی۔محمد رضوان نے 86 گیندوں پر ایک چھکے اور چارچوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے اوریوں محمد رضوان نےٹیسٹ کریئر کی ساتویں نصف سنچری اسکورکی۔میچ کے چوتھے روز کے آغاز پر ہی اظہر علی 56 رنز کے ساتھ عبادت حسین کی بال پر آؤٹ ہوگئے اور اب کپتان بابراعظم 76 رنز بناکر خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔‏ خراب موسم کی وجہ سے چوتھے روز بھی کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا ہے آج کم از کم 86 اوورز کا کھیل ہو گا۔‏تیسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہیں پھینکی جا سکی تھی جبکہ پہلے دو روز میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔‏ ٹیسٹ میچ میں اب تک ایک اننگز بھی مکمل نہیں ہو سکی ، اس لیے یہ ٹیسٹ ڈرا کی جانب بڑھ رہا ہے۔‏ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں