تازہ ترین

چٹاگانگ ٹیسٹ؛ پہلی اننگ میں پاکستانی اوپنرز نے بنگلادیش کا بھرکس نکال دیا

ڈھاکا:اسلام آباد( سن نیوز) چٹاگانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش کی ٹیم پاکستان کے خلاف 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کے اختتام پر بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 145 رنز بنالیے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز بنگلادیشن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے۔دوسرے دن کا آغاز کچھ زیادہ بہتر ثابت نہیں ہوا، لیتن داس اور مشفق الرحمان کی 206 رنز کی پارٹنرشپ ٹوٹتے ہی بقیہ کھلاڑی محض 77 رنز کا اضافہ کرپائے۔ یوں 330 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ لیتن داس نے 114 اور مشفق الرحمان نے 91 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے عمدہ پرفارمنس دکھاتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخرزمان نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ساجد خان ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عبداللہ شفیق نے اننگ کا شاندار آغاز کیا اور دونوں نے دوسرے روز کے اختتام تک بغیر وکٹ گنوائے پاکستان کا اسکور 145 رنز تک پہنچا دیا۔ عابد علی نے 93 رنز سمیٹے اور عبداللہ شفیق نے 52 رنز کی بہترین اننگ کے ساتھ ان کے ساتھ پچ پر کھڑے رہے۔پاکستان کو ہدف تک پہنچنے کے لیے اب بھی 183 رنز درکار ہیں اور ابھی 10 وکٹیں باقی ہیں جب کہ دوسری اننگ کا کھیل ہونا ابھی باقی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں