تازہ ترین

حسن علی کا عمران خان جیسا ریکارڈ

اسلام آباد( سن نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لیکر کلینڈر ایئرر میں 5 بار 5 وکٹیں لینے والے سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان اور وقار یونس کی فہرست میں شامل ہوگئے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے 5 شکار کیے جس کے بعد وہ پاکستان کے اُن باؤلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ایک سال کے دوران 5 بار 5 وکٹیں حاصل کیں۔حسن علی سے قبل یہ ریکارڈ صرف سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان اور وقار یونس کے پاس تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں