تازہ ترین

قومی ٹیسٹ اسکواڈ چٹا گانگ، T20اسکواڈ آج وطن روانہ ہوگا

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ آج ڈھاکا سے چٹاگانگ روانہ ہوگا جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی آج ڈھاکا سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہونگے۔قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل اسپنر عماد وسیم اور عثمان قادر دبئی میں ہی کچھ روز قیام کریں گے، شعیب ملک پہلے ہی بیٹے کی خراب طبیعت کے سبب دبئی روانہ ہوچکے ہیں۔وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، وسیم جونئیر، شاہ نواز دھانی شامل ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ آج دوپہر چٹاگانگ روانہ ہوگا جہاں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا۔بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر پہلے ٹیسٹ کے بعد اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے، وہ یکم دسمبر کو واپس جنوبی افریقا روانہ ہوجائیں گے۔پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 دسمبر سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں گزشتہ روز کلین سوئپ فتح حاصل کی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں