تازہ ترین

پی سی بی اور ازبکستان کے درمیان کرکٹ کے فروغ کیلئے معاہدے پر دستخط

لاہور( سن نیوز): پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان نے کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق معاہدے کے تحت پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں دو ہائی پرفارمنس کیمپس کا انعقاد کرے گا جہاں ازبکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تکنیکی و ذہنی اور فزیکل فٹنس کے حوالے سے معاونت فراہم کی جائے گی۔اس ضمن میں پی سی بی اپنے سٹاف کو بھی ازبکستان بھیجے گا جو وہاں کیوریٹرز اور گرائونڈز مین سمیت مختلف لیول کے کوچنگ کورسز بھی کروائیں گے۔معاہدے کے تحت پی سی بی کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان کو اینٹی ڈوپنگ، اینٹی کرپشن اور دیگر کوڈ آف کنڈکٹ بارے بریفنگ بھی دے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں