تازہ ترین

رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

اسلام آباد( سن نیوز) آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2021 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش کی گئی تھی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق رکی پونٹنگ نے بتایا کہ جن لوگوں ان سے بھارتی کرکٹ کوچ بنانے کے لیے رابطہ کیا وہ اس حوالے سے خاصے پرجوش تھے تاہم اس کے باوجود انہوں نے کام کی مصروفیات اور اس حوالے سے پائے جانےوالے تحفظات کے سبب پیشکش مسترد کردی۔رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ وہ آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز اور چینل 7 کے لیے اپنا کردار نہیں چھوڑ سکتے تھے جس کے باعث وہ سال کے 300 دن بھارت میں گزاررہے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ آئی پی ایل کے دوران ہی بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کے حوالے سے چند لوگوں سے بات چیت ہوئی تھی جسے اس وقت کے منصوبوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے قبول نہیں کیا گیا۔رکی پونٹنگ کے انکار کے بعد انتظامیہ نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈیوڈ سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد ڈیوڈ کو یہ ذمے داریاں سونپی گئیں۔خیال رہے کہ رکی پونٹنگ 2021 میں آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں