تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان سے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں نے ملاقات کی ہے۔وزراعظم عمران خان سے ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل قومی کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ کرکٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ بھی شریک تھے۔ملاقات سے قبل جب قومی کھلاڑی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو کھلاڑیوں نے سفید قمیض شلوار اور گہرے نیلے رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔گزشتہ روز غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے سینئر وزرا سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا اور وزیراعظم نے حقائق دنیا کے سامنے لانے کی ہدایت بھی کر دی۔ فیک اکاؤنٹس سے ای میلز، فیک نیوز سمیت تمام حقائق سامنے لائیں جائیں گے۔وزیراعظم کی جانب سے دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراطلاعات فواد چودھری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئر مین رمیز راجہ نے ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان کیا تھا اور اعلان کردہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، صہیب مقصود شامل ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں