تازہ ترین

آصف علی سیمی فائنل سے پہلے پتنگ اُڑانے میں مصروف

اسلام آباد( سن نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچز میں شاندار بیٹنگ کرکے پاکستان کو فاتح دلوانے والے قومی کرکٹر آصف علی پتنگ اُڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔آصف علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دبئی سے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پتنگ اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔45 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے آصف علی پتنگ کو اُڑانے کے لیے ہوا کے رُخ کا تعین کرتے ہیں اور پھر ہوا میں پتنگ اُچھالتے ہیں۔آہستہ آہستہ آصف علی کی پتنگ اُڑنے لگتی ہے اور گراؤنڈ کی طرح یہاں بھی آصف علی اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پتنگ اُڑانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔قومی کرکٹر نے یہ ویڈیو گزشتہ روز انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک 56 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل 11 نومبر جمعرات کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
https://www.instagram.com/p/CWBKcoyD0Nt/?utm_source=ig_embed&ig_rid=27ac6103-7b7e-4dec-b93d-b9a245e8719f

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں