تازہ ترین

‘پا جی ہُن سکون اے؟’ پاکستان کو ٹرول کرنے والے خود ٹرولنگ کا شکار

اسلام آباد ( سن نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر خود بھی شائقین کے وار سے نہیں بچ پارہے۔ٹوئٹر پر جہاں صارفین بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں وہیں معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ نے بھی بھارت کے سابق بولر ہربھجن سنگھ پر ان ہی کے انداز میں ٹرولنگ کی۔اداکار نے ٹوئٹ میں کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا واک اوور سے گیم اوور ہوگیا۔ پا جی ہُن سکون اے؟منیب بٹ کے اس دلچسپ تبصرے سے صارفین خوب محظوظ ہوئے جب کہ کرکٹر کی جانب سے اس پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں گیا۔یاد رہے کہ ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت میچ سے قبل تبصرہ کیا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے واک اوور چاہیے، بھارت آرام سے پاکستان کو ہرادے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں