تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کا سنہرا دور ختم ہوگیا، ڈیرن سیمی

دبئی: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کے مطابق ٹی ٹوئنتی میں کیربئین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے عروج کا دور ختم ہوگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر وننگ ٹرافی کے ساتھ ناچتے گاتے خوشیاں مناتی ویسٹ انڈیز ٹیم کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ آج آسٹریلیا کے ساتھ میچ کی جیت یا ہار سے زیادہ میں اس ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی ان عظیم یادوں اور خوشیوں کو انجوائے کرنا چاہوں گا جس سے وہ اس فارمیٹ کے کنگ بنے, آج جیتو یا ہارو ، میدان سے اسی طرح جاؤ جو ہماری میراث ہے۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ آج وہ اس عظیم عہد ختم ہوگیا جس کا میں بھی حصہ ریا، ان تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس سنہرے دور میں ساتھ تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں