تازہ ترین

نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو شکست دے دی

شارجہ (نیوز ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52رنز سے شکست دے دی ۔ نیوزی لینڈ نے

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے ۔نمیبیا کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر111رنز ہی بنا سکی ۔ تفصیل کے مطابق نمیبیا نے ٹاس جیت کر باولنگ کافیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر نیوز ی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں

چار وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے اور نمیبیا کو جیت کیلئے 164رنز کا ہدف دیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 39رنز اور نشام 35رنز کے ساتھ سرفہرست رہے، دونوں کھلاڑیوں نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھا ہدف دینے میں اہم کر دار ادا کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈارئل مچل نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔ مارٹن گپٹل 18 اور ڈارئل مچل 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 28 رنز ہی بنانے مین کامیاب ہوئے۔جواب میں نمیبیا کے اوپنرز سٹیفن بارڈ 21اور میکیل وان 25رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔گرہارڈ ایرامس تین سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔زین گرین 23سکور بنا کر پویلین لوٹے۔ ڈیوڈ ویزے 16جبکہ جان نکولس بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور ٹم سودی نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر ،جیمز نیشم اور ایش سودی نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں