اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان سُپر لیگ میں لاہور قلندرز اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں نمیبیا کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ بابر اعظم کے گرد گھومتی ہے۔ڈیوڈ ویزا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اور بابراعظم میں سے منتخب کرنا کہ کون بہتر ہوگا تھوڑا سا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نہایت مستقل مزاجی سے پرفارمنس دیتے ہیں۔ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ بابراعظم اوپننگ کرتے ہیں اور پوری اننگز بیٹنگ کرتے ہیں، ویرات کوہلی بابر اعظم سے تھوڑا سا زیادہ جارحانہ مزاج سے کھیلتے ہیں۔
نیمیبیا کے آل راؤنڈر نے بھارتی میڈیا پر بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
