تازہ ترین

”خوش آمدید کرس گیل“ آپ واقعی حقیقی چیمپئن ہیں: قومی کرکٹرز کا مایہ ناز بلے باز کے پاکستان آنے کے اعلان پرردعمل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیس )ویسٹ انڈیز کے مایہ نازبلے باز کرس گیل کی جانب سے پاکستان آنے کے اعلان پرقومی کھلاڑیوں کی جانب بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ خوش آمدید کرس گیل، آپ واقعی ایک حقیقی چیمپئین ہیں، پاکستان کی جانب سے بہت سا پیار۔ قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ آپ جب بھی پاکستان آئیں آپکو ہمیشہ خوش آمدید کہیں گے۔فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی کرس گیل کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آپ سے ملاقات ہوگی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں