تازہ ترین

پاکستان سے شکست کی وجہ سے ریٹائرمنٹ لی اصغر افغان

اسلام آباد( سن نیوز)افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ بیان کردی۔ایک انٹرویو میں اصغر افغان نے پاکستان سے ہار پر انتہائی دل شکستہ انداز میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان سے ہونے والی شکست کا دکھ ہے جو مجھ سمیت پوری ٹیم نے محسوس کیا اور اس شکست سے ہمارے دل ٹوٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے میچ میں ہم بہت زیادہ رنجیدہ ہوئے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔اصغر افغان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ ہے مگر اب مجھے ریٹائر ہونا ہے، میں اب نوجوانوں کو موقع دینا چاہتا ہوں اور یہ ان کے لیے بہترین موقع ہے جب کہ بہت لوگو ں نے مجھ سے اس وقت ریٹائرمنٹ پر سوالات کیے مگر میں اس کی وضاحت نہیں کرسکتا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں