تازہ ترین

انضمام الحق کا افغانستان سے میچ کیلئے قومی ٹیم کو مشورہ

اسلام آباد( سن نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے افغانستان کے ساتھ میچ کو آسان نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔انضمام الحق نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فرنچائز کے لیے بھی کھیل رہےہیں لہٰذا افغان کرکٹ ٹیم کو ہلکا نہیں لیاجاسکتا۔انضمام نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ پاکستان جیسےکھیل رہاہے افغانستان سے اسی طرح کھیلنا چاہیے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی جس کے بعد اس کا سامنا افغانستان سے ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں