تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار، حارث کی بھی لمبی چھلانگ

اسلام آباد( سن نیوز)بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 20 بولرز میں شامل ہو گئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کیخلاف شاندار پرفارمنس کے بعد حارث رؤف کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے۔بولرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حارث رؤف 17 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بیٹنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے تاہم ان کا بیٹنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ڈیوڈ ملان سے ریٹنگ پوائنٹس کا فرق کم ہو گیا ہے۔پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تین درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بولرز میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی اور آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں