تازہ ترین

شاندار چھکوں سے ٹیم کو فتح دلانے والے آصف علی کی پہلی پوسٹ وائرل

اسلام آباد( سن نیوز)ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے مڈل آرڈر بیٹر آصف علی نے قومی ٹیم کی جیت پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔آصف علی نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جو گزشتہ روز ہونے والے پاک نیوزی لینڈ میچ کی ہیں۔ کرکٹر کی جانب سے شیئر کردہ دو تصاویر میں سے پہلی تصویر اس وقت کی ہے جب ٹیم کے مشکل وقت میں آصف نے زوردار چھکا مارا تھا۔آصف علی نے دوسری تصویر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیے جانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ شیئر کی۔


کرکٹر نے پوسٹ کے کیپشن میں’الحمداللّہ‘ لکھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس سے مطمئن اور بے حد خوش ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح میں بولر حارث رؤف اور آصف علی سمیت شعیب ملک نے اہم کردار ادا کیا۔حارث رؤف نے کیویز کے 4 بہترین کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا جب کہ آخری اوورز میں آصف علی کے 3 چھکوں اور شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں