تازہ ترین

ورلڈکپ سپر 12: نیوزی لینڈ کے 134 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

اسلام آباد( سن نیوز)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ کے 134 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔نیوزی لینڈ کی اننگز نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ، ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے 27،27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ محمد حفیظ ،عماد وسیم اور شاہین شاہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری جب حارث رؤف کی گیند پر مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ 54رنز پر نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ڈیرل مچل بھی عماد وسیم کی گیند پر 27 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری ،جیمز نیشم محمد حفیظ کی گیند پر صرف 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 90 رنز پر گری ، کپتان ولیم سن حسن علی کی ڈائریکٹ تھرو کا شکار ہوئے،وہ 25 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اورگلین فلپس17ویں اوور میں حارث رؤف کا شکار بنے۔اس کے علاوہ ٹم سائفرٹ 8 رنز بنا کر شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی اننگزپاکستان نے13 اوورز کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا لیے۔نیوزی لینڈ کے 134 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری ،کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔بابر اعظم کو بولڈ کرتے ہی ٹِم ساؤتھی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں