تازہ ترین

کراچی: بارشوں سے نیشنل اسٹیڈیم کی خوبصورتی بڑھ گئی

اسلام آباد (سن نیوز)کراچی میں بارشوں سے شاہراہیں، چوراہے اور گلیاں چاہے کتنے ہی تباہ ہو گئے ہوں لیکن نیشنل اسٹیڈیم کی خوبصورتی بڑھ گئی ہے۔غیر ملکی کیوریٹر آئندہ ہفتے کراچی میں وکٹوں کی تیاری کا جائزہ بھی لیں گے۔حالیہ بارشوں کے بعد پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں، جس میں گراؤنڈ لش گرین نظر آ رہا ہے۔مین گراؤنڈ ہی نہیں بلکہ پریکٹس ایریا اور ہائی پرفارمنس سینٹر کا میدان بھی دلکش نظارہ پیش کر رہا ہے۔آسٹریلیا کی سیریز کے بعد سے نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹوں کے اسکوائر کا کام جاری ہے، غیر ملکی کیوریٹر آئندہ ہفتے کراچی پہنچیں گے اور نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹوں کا جائزہ لیں گے۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں