تازہ ترین

آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں پاکستانی کھلاڑی سر فہرست

اسلام آباد (سن نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز رینکنگ جاری کردی، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی بیٹر کیٹیگریز میں پاکستانی کھلاڑی سرفہرست جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ٹیسٹآئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز ر بیٹرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے، آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین دوسرے اور اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے دیمتھ کرونا رتنے ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبرپرآگئے اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔ٹیسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے روی چندرن کا دوسرا اور جسپریت بمرا تیسرے نمبرپر موجود ہیں۔پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک دو درجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دو درجے تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ پاکستان کے حسن علی ایک درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجہ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ون ڈےون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا بیٹرز کی کیٹیگری میں پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ امام الحق کا دوسرا اور بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ ایک درجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے جبکہ جو روٹ 11 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کونسی پوزیشن پر پہنچ گیا؟ون ڈے بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا تین درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ٹی ٹوئنٹیٹی ٹوئنٹی بیٹرز کیٹیگری میں پاکستانی کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان ہی کے محمد رضوان کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے۔ٹی ٹوئنٹی بولرز میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں