تازہ ترین

کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ون کی فاتح راولاکوٹ ہاکس کا محمد عامر کے حوالے سے بڑا اعلان

اسلام آباد (سن نیوز)کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سیزن ون کی فاتح راولا کوٹ ہاکس نے فاسٹ بولر محمد عامر کو سیزن ٹو کے لیے آئیکون پلیئر منتخب کر لیا۔تیس سالہ محمد عامر انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی لیگز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، عامر پاکستان کی جانب سے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 59 اور مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 219 میچز کھیل کر 248 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ کہ راولاکوٹ ہاکس کا حصہ بننے پر خوشی ہے، بطور آئیکون پلئیر منتخب کرنے پر وہ راولاکوٹ انتظامیہ اور کوچز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ہیڈ کوچ راولا کوٹ ہاکس ارشد خان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو راولاکوٹ ہاکس میں خوش آمدید کہتے ہیں، محمد عامر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تجربہ کار بولر ہیں، ان کی شمولیت سے ٹیم مظبوط ہو گی۔