تازہ ترین

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکن ٹیم کا اعلان

کولمبو (سن نیوز): پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے سری لنکا کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔18 رکنی سری لنکن ٹیم کی قیادت دیمتھ کرونا رتنے کریں گے جب کہ اسکواڈ میں اینجلو میتھیوز ، کوشل مینڈس ، دنیش چندی مل اور ڈک ولا شامل ہیں۔اس کےعلاوہ پاتھم نسانکا ، اوشادا فرنینڈو ، دھننجایا ڈی سلوا ، کمنڈو مینڈس، نیروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس ، مہیش تھیکشانا ، کاسن رجیتھا، وشوا فرنینڈو ، آسیتھا فرنینڈو ، دلشان مدوشنکا ، پربتھ جے سوریا، دونیتھ ویلاگےاور جیفری وندر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں کھیلا جائے گا اور ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔