تازہ ترین

پاک بھارت ٹاکرا، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ٹکٹس نہ ملنے پر مایوس

اسلام آباد( سن نیوز)دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میدان سج گیا ہے اور روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کی تیاریاں بھی مکمل ہو گئی ہیں۔دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی حمایت کے لیے گراؤنڈ میں موجود ہوں گے لیکن اس کے باوجود متعدد شائقین کرکٹ کو ٹکٹس نہیں مل رہے۔دوسری جانب پاک بھارت کرکٹ فینز بڑے مقابلے سے پہلے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج شام 7 بجے دبئی کے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں