تازہ ترین

ویڈیو: شعیب اختر نے مکہ ٹاور سے خانہ کعبہ کا روح پرور منظر شیئر کردیا

اسلام آباد (سن نیوز)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر ان دنوں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔حال ہی میں شعیب اختر نے احرام پہنے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کی اطلاع دی تھی جس میں بتایا تھا کہ ’الحمد اللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔‘اب شعیب اختر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ مکہ کلاک ٹاور کے سب سے اونچے مقام پر کھڑے ہیں اور وہاں سے خانہ کعبہ کے روح پرور مناظر دکھا رہے ہیں۔شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہویڈیو پر شعیب اختر نے سبحان اللہ کا کیپشن بھی درج کیا جب کہ ویڈیو کو چند گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔