تازہ ترین

ویرات کوہلی پاکستانی ٹیم کو کتنا خطرناک سمجھتے ہیں؟

دبئی( سن نیوز) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت ہر ٹیم کے خلاف ہماری تیاری مکمل ہے۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم نے کبھی ریکارڈ کے بارے میں نہیں سوچا، ہم ماضی کے ریکارڈ کو نہیں دیکھتے کیونکہ اس سے توجہ ٹورنامنٹ سے ہٹ جاتی ہے۔پاکستانی ٹیم سے متعلق سوال پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا میرے حساب سے پاکستانی ٹیم مضبوط ہے اور مضبوط رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت ٹیلنٹ ہے، ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ کا نقشہ تبدیل کر دیتے ہیں، ہمیں ایک پلان کے مطابق میدان میں اترنا پڑتا ہے، ہمیں بس اس دن اچھا کھیلنا ہے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ پریشر گیم کا ہوتا ہے لیکن ہم نے بس فوکس ہو کر کھیلنا ہے، میچ سے باہر بہت کچھ ہو رہا ہوتا ہے لیکن اس سے ہمارا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوتا، گراؤنڈ میں بھی ماحول مختلف ہوتا ہے لیکن کھیلنے کے انداز میں فرق نہیں آتا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں