تازہ ترین

ویڈیو : ٹریننگ سیشن کے بعد رضوان کی گراؤنڈ کی صفائی کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(سن نیوز)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹریننگ سیشن کے بعد گراؤنڈ کی صفائی کے لیے ڈسٹ بن اٹھائے گراؤنڈ میں جانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم نے مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے سیریز سے قبل ملتان اسٹیڈیم میں شدید گرم موسم میں اپنا دوسرا ٹریننگ سیشن مکمل کیا۔ ٹریننگ سیشن مکمل کرنے کے بعد رضوان ایک بار پھر خود کو ٹیم مین ثابت کرنے میں کامیاب رہے، ویڈیو میں رضوان کو ہاتھ میں ڈسٹ بن اٹھائے اور کھلاڑیوں کے پاس جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب محمد رضوان کو اسٹیڈیم گرلز سے پیچھے سے ہی اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے بھی دیکھا گیا۔جیو سپر سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے ملتان فینز کو سلام پیش بھی کیا۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں