تازہ ترین

پہلا ون ڈے: پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

اسلام آباد(سن نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان نکولس پوران نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، محمد حارث، خوشدل شاہ، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز ٹیم میں کپتان نکولس پوران، شے ہوپ، کائل مائیر، شَمارا بروکس، برینڈن کنگ، رومین پاول، روماریو شیفرڈ، الزاری جوزف، عقیل حسین، جیڈن سیلز اور ہیڈن واش شامل ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں