تازہ ترین

سرفراز احمد کی بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد

سلام آباد( سن نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے موجودہ کپتان بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔سرفراز احمد نے بابر اعظم کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے آئندہ برس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں سرفراز احمد نے بابر اعظم کو مضبوط رہنے کا مشورہ بھی دیا۔ ۔خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم آج اپنی 27ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس ضمن میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرمختلف ہیش ٹیگز گردش کر رہے ہیں۔