تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ، جاوید میانداد نے قومی ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد( سن نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کیلئے قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے۔جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا اور ضروری نہیں پرفارمنس دینے والا ہی اچھا کھیلے۔ان کا کہنا تھاکہ بھارت کے خلاف جیت کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہے۔جاوید میانداد کا کہنا تھاکہ رمیز راجہ جیت اور کرکٹ پر توجہ دیں۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں