تازہ ترین

بھارتی میڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کن پاکستانی بلے بازوں کو خطرہ قرار دیا ؟

اسلام آباد( سن نیوز) بھارتی میڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو خطرناک قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کے اعداد وشماربتا کر خطرےکی گھنٹی بجادی ہے۔خیال رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 24 اکتوبرکو دبئی میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان سے مقابلے کے دوران بھارتی ٹیم کو بڑا خطرہ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان سے ہے ،دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک ساتھ 736 رنز بنائے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دونوں بیٹرز پاور پلے اوورز میں شاندار ہیں، دونوں نے اوپننگ جوڑی کے طور پر 521 رنز جوڑے ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان نے پارٹنرشپ میں سب سے زیادہ رنزاسکورکیے ہیں۔واضح رہےکہ انفرادی طور پر محمد رضوان نے اس سال سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں، انہوں نے جولائی میں ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانےکا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں