تازہ ترین

وائٹ بال سیریز کے تمام میچز ہم جیتیں گے، فخر زمان

اسلام آباد( سن نیوز)قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کے لیے اچھی پچز تیار کی گئی ہیں، مجھے امید ہے کہ وائٹ بال سیریز کے تمام میچز ہم جیتیں گے۔آن لائن پریس کانفرنس میں فخر زمان نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں اچھی فارم ہے اور رنز بھی ہو رہے ہیں۔فخر زمان نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج ضرور ہے لیکن اس سیریز میں ہم پورے پوائنٹ لینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلوی ٹیم میں بڑے نام نہیں کھیل رہے اگر بڑے نام کھیلتے تو اچھا ہوتا، نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بڑے کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھی آسٹریلیا کو ہلکا نہیں لیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں