تازہ ترین

انگلینڈ سمجھتا ہے وہ پاکستان سے کھیل کر احسان کررہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت سے شروع کی گئی جعلی بات پر اسٹیڈیم کے اندر سے ٹور منسوخ کیا۔برطانوی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے دورہ پاکستان ختم کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کا امیر ترین بورڈ ہونےکے باعث بھارت عالمی کرکٹ کوکنٹرول کرتا ہے ، ان کا جوجی چاہتا ہے وہ کہتے ہیں اورکسی میں اتنی جرات نہیں کہ وہ بھارت کےساتھ ایسا کرسکے۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں آج بھی یہ احساس پایا جاتاہےکہ وہ پاکستان جیسے ممالک سےکھیل کر ان پر احسان کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ایسے وقت پر انگلینڈ گئی تھی جب کوئی ٹیم وہاں جانے کو تیار نہ تھی، اگر ایسا ان کےساتھ ہوتا توان کے کیا احساسات ہوتے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں