تازہ ترین

فلک شبیر نے اسپتال سے اپنی بیٹی کی ویڈیو شیئر کردی

کراچی( سن نیوز) گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیٹی عالیانہ فلک کی اسپتال سے پہلی ویڈیو شیئر کردی۔اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کے گھر گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ فلک شبیر نے یہ خوشخبری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں کو ربیع الاول اور جمعہ کی مبارکباد دی تھی۔فلک شبیر نے لکھا تھا اللہ پاک نے اس بابرکت مہینے کے بابرکت دن اپنی رحمت سے نوازا ہے شکر الحمداللہ۔ فلک شبیر اور سارہ خان نے اپنی ننھی پری کا نام عالیانہ فلک رکھا ہے۔فلک شبیر نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے اپنی بیٹی عالیانہ فلک اور اہلیہ سارہ خان کی ویڈیو شیئر کی اور دو تصاویر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے دنیا کی تمام ماؤں کو ’’سپر ہیروز‘‘ قرار دیا اور لکھا مائیں کائنات کی ہر چیز کو سنبھال سکتی ہیں۔انہوں نے سارہ خان کے لیے خوبصورت پیغام لکھا ’’سارہ تم صرف میرے بچے کی ماں نہیں ہو بلکہ میرے دل کی دھڑکن ہو۔ میں تم سے وعدہ کرتاہوں کہ میں اپنی زندگی کی آخری سانس تک تم سے محبت کروں گا اور تمہاری اور ہماری بیٹی کی حفاظت کروں گا۔‘‘واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں