تازہ ترین

آریان خان کے جہاز پر منشیات لینے کی اطلاع پولیس کو کس نے دی؟ اہم انکشاف

اسلام آباد( سن نیوز)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ ہفتے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم یہ اطلاع پولیس کو کس نے دی؟ اس حوالے سے اہم انکشاف سامنے آئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھوپال کے رہائشی نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے 2 افراد کو اطلاع دی جس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) کے حکام نے جہاز پر چھاپہ مارا ۔زیر بحث دونوں افراد بی جے پی کے کارکن منیش بھنسوہالی اور جاسوس کرن گوساوی تھے جن کی تھانے میں لی گئی سیلفی آریان خان کے ساتھ وائرل ہوئی تھیں ۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما نواب ملک نے کروز شپ ریڈ کے جعلی ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب بھوپال کے رہائشی شخص نے مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ آریان خان سمیت دیگر افراد کے پارٹی کے دوران منشیات کے استعمال سے متعلق این سی بی حکام کو الرٹ کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یادیو نامی شخص کا کہنا ہے کہ انھیں پارٹی میں شریک ایک دوست کی جانب سے کروز شپ پر منشیات کے استعمال سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا ، جس کے بعد انھوں نے منیش بھنسوہالی کو آگاہ کیا اور پھر این سی بی حکام کی جانب سے کروز شپ پر چھاپہ مارا گیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں