اسلام آباد( سن نیوز)ماضی کی سپر ہٹ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کی ہیروئن کرشمہ کپور نے ساتھی ہیروئین مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی تو مداحوں کو دوبارہ فلم کی یاد آگئی۔1997 میں فلم دل تو پاگل ہے میں کام کرنے والی اداکارہ کرشمہ کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے اپنی تصویر کے ذریعے مداحوں کو دوبارہ ماضی کی یاد دلادی ہے۔کرشمہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مادھوری کے ساتھ تصویر شیئر کی تو مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کرتے ہوئے کہا کہ کیا دل تو پاگل ہے کا پارٹ ٹو آنے والا ہے؟تصویر میں کرشمہ کپور مادھوری کے کندھے پر ہاتھ رکھے ہوئے نظر آرہی ہیں جبکہ مادھوری نے کرشمہ کی کمر میں ہاتھ دے کر انہیں مضبوطی سے تھاما ہوا ہے۔
کرشمہ اور مادھوری نے مداحوں کو ماضی کی یاد دلادی
