اسلام آباد( سن نیوز)گزشتہ برس خاموشی سے نکاح کرنے والی خوبرو اداکارہ مریم نفیس کی حالیہ پوسٹ سے محسوس ہو رہا ہے کہ جلد اُن کی رخصتی ہونے والی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مریم نفیس نے اپنی نئی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُن کے شوہر اُنہیں شادی کی پیشکش کرتے نظر آئے۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نفیس کے شوہر نے اہلیہ کو پروپوز کرنے کے لیے پہاڑی علاقے کا رُخ کیا اور لال گلاب کے گلدستے سے اُنہیں پروپوز کیا۔مریم نفیس کے شوہر نے پروپوز کو روایتی طریقہ اپناتے ہوئے اہلیہ کو ناصرف پھول دیے بلکہ ساتھ ہی انگوٹھی بھی پہنائی۔دوسری جانب مریم نفیس نے شوہر کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اُنہیں ’ہاں‘ کردی۔مریم نفیس نے اپنی دلکش تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سب سے آسان ’ہاں‘ جو میں نے ابھی کہی ہے۔‘اداکارہ نے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں جب بھی اس لمحے کو یاد کروں گی تو میری آنکھوں میں آنسو آجائیں گے۔‘مریم نفیس نے لکھا کہ ’کاش میں نے جو محسوس کیا اسے الفاظ میں بیان کر سکوں لیکن ایک چیز مجھے ہمیشہ یاد رہے گی، اس خاص لمحے میں اس غیر معمولی آدمی کے لیے خدا کا شکر ادا کرنا۔‘اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’افسانے سچ ہوتے ہیں، ایک ایسے شخص کو اپنا ہمسفر بنائے جو آپ کے خوابوں کو سچا کرے۔‘مریم نفیس نے یہ بھی بتایا کہ اُن کی شادی کی تاریخ طے ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ مریم نفیس نے’دیار دل، ʼعشق بے نام، ʼحیا کے دامن میں‘ اور ʼکچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
مریم نفیس کی شادی ہونے والی ہے؟
