اسلام آباد( سن نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار رندھیر کپور اور اہلیہ، سابق بھارتی اداکارہ ببیتا کئی دہائیوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں لیکن دونوں میں طلاق نہیں ہوئی۔یہ مشہور جوڑی اہم تہواروں پر اپنی دو بیٹیوں کرینہ اور کرشمہ کپور کےساتھ خوبصورت تصاویر بنوانے کے لیے پوز دیتے بھی نظر آتی ہے۔رندھیر اور ببیتا جوکہ 1988 میں ایک دوسرے سے علیحدہ ہوگئے تھے دونوں میں آج تک باقاعدہ طلاق نہیں ہوئی جس پر مداح کافی حیران ہیں۔اس حوالے سے رندھیر کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ’ہم دونوں طلاق کیوں لیں جب ہمیں دوسری شادی ہی نہیں کرنی ‘۔شاید اس دنیا میں کچھ رشتے ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں کسی قانونی توثیق کی ضرورت نہیں ہوتی، جیسے رندھیر اور ببیتا کی شادی ہے۔خیال رہے کہ اداکار رندھیر کپور نے 1971 میں ساتھی اداکارہ ببیتا سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کی دو خوبصورت بیٹیاں اداکارہ کرشمہ کپور اور اداکارہ کرینہ کپور ہیں۔
رندھیر کپور اور ببیتامیں کئی سالوں کی علیحدگی کے باوجود طلا ق کیوں نہیں ہوئی؟
