تازہ ترین

سجل علی کے انسٹافالورز کی تعداد 8 ملین ہوگئی

اسلام آباد( سن نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کی سوشل میڈیا پر شہرت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔سجل علی حالانکہ کافی کم گو ہیں اور میڈیا پر بھی بہت کم ہی انٹرویوز دیتے نظر آتی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اداکارہ کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان لوگوں میں ہوتا ہے جوکہ اکثر ہی خبروں میں نظر آتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اداکارہ کی سوشل میڈیا پر بھی شہرت میں روز بروز اضافہ ہوتا نظر آرہاہے۔سجل علی کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 8 ملین ہوگئی ہے۔اداکارہ کے انسٹا اکاؤنٹ پر مجموعی طور پر ایک نظر ڈالیں تو انہوں نے صرف 119 انسٹاصارفین کو فالو کیا ہوا ہے، جن میں ان کے عزیزواقارب، دوست اور شو بزانڈسٹری کی معروف شخصیات شامل ہیں۔اُنہوں نے ابھی تک اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر کُل 406 انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں، جن میں زیادہ تر پوسٹس انکے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔تاہم، کبھی کبھار سجل علی اپنے شوہر، اداکار احد رضا میر ، بہن اداکارہ صبور علی اور بھائی محمد علی کے ساتھ بھی اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ سجل علی نے گزشتہ سال کے آغاز میں ہی انسٹاگرام کی آدھی پوسٹس ڈیلیٹ کردی تھیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں