تازہ ترین

عثمان بے کےانسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 20 ملین ہوگئی

اسلام آباد( سن نیوز)عظیم سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘میں ’عثمان بے‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار بوراک اوزچیوت کی انسٹاگرام پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔بوراک اوزچیوت کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 20 ملین ہوگئی ہے۔اداکار کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا ایک نظر جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نےخود 131 انسٹا صارفین کو فالو کیا ہوا ہے، جن میں ان کے دوست، قریبی عزیزواقارب اور انڈسٹری کے ساتھی اداکار شامل ہیں۔بوراک اوزچیوت سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے چاہنے والوں سے اکثر رابطے میں رہتے ہیں۔وہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں اور اُنہیں اپنےکام سے آگاہ رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ کبھی کبھی اداکار اپنی اہلیہ، اداکارہ فہری ایوسن اور بیٹے کرن کے ساتھ بھی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔اُنہوں نے مجموعی طور پر ابھی تک اپنے اکاؤنٹ پر 322 پوسٹس شیئر کی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں