تازہ ترین

اشنا شاہ بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی پر کیوں برہم ہوئیں؟

اسلام آباد( سن نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے بالی وڈ کے مایہ ناز ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر بھارت میں بننے والی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے متعلق ایک ویب سائٹ کی خبر شیئر کی اور لکھا کہ ثقافتی تعاون ایک چیز ہوتی ہے لیکن کسی اور کی ثقافت کی یوں نقل کرنا نامناسب فعل اور قبضہ ہے۔اشنا شاہ نے کہا کہ پاکستان کی یوں نقل کرنے سے آپ کی فلم کی اصلیت پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔ بھارت کے پاس فلمیں بنانے کیلئے اپنی ثقافت موجود ہے،ہیرا منڈی ان کیلئے نہیں ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکار یاسر حسین اور اداکارہ منشا پاشا بھی ہیرا منڈی پر فلم بنانے کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں