تازہ ترین

علی انصاری نے بہن کی رُخصتی کی جذباتی ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد( سن نیوز)
پاکستان کے معروف اداکار علی انصاری کی جانب سے اپنی بہن، ادکارہ مریم انصاری کی رُخصتی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری پیا گھر سدھار گئی ہیں، وہ بیاہ کر پاکستان کے معروف سینئر کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے گھر گئی ہیں۔مریم انصاری کی بارات کو خوش آمدید کہتے ہوئے اور اُن کی رُخصتی کی خوبصورت، جذباتی ویڈیو علی انصاری کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔اس ویڈیو میں بہن بھائی جیسے بے لوث محبت بھرے اور جذباتی رشتے کو خوبصورتی سے کیمرے کی آنکھ کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔علی انصاری نے اس پوسٹ کے کیپشن کے ساتھ ایک نوٹ میں لکھا ہے کہ وہ اپنی بہن کی شادی کی تیاریوں کے آغاز سے لے کر رُخصتی تک کافی جذباتی رہے ۔علی انصاری کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’وہ اس احساس کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔‘انہوں نے مز ید لکھا کہ ’میری خواہش تھی کہ کاش ہمارے والد بھی مریم انصاری کی رُخصتی کے دوران ہمارے ساتھ اِن وڈیوز میں موجود ہوتے، وہ یہ ویڈیوز دیکھ کر نہایت افسردہ محسوس کر رہے ہیں۔‘

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں