اسلام آباد( سن نیوز)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی پہلی تنخواہ کی تفصیلات نے اداکار کے مداحوں کو حیران کردیا۔سلمان خان 30 سال سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں اور اس وقت اُن کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔اُنہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کیا تھا۔سلمان خان اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بالی ووڈ اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں اور اُن کے پاس دولت کروڑوں میں ہے۔ تاہم، اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اُن کی پہلی تنخواہ ایک سو روپے سے بھی کم تھی۔اداکار نے بتایا تھا کہ اُن کی پہلی تنخواہ صرف 75 روپے تھی۔سلمان خان نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ اُنہیں پہلی بار فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے لیے 31 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔
سلمان خان کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟
