تازہ ترین

ثناء خان نے غلافِ کعبہ پر کڑھائی کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد( سن نیوز)سابقہ اداکارہ ثناء خان ان دنوں اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔گزشتہ روز ثناء خان نے دل موہ لینے والی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ کسوہ یعنی غلافِ کعبہ پر سونے کی تار سے کڑھائی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ثناء خان کی خوشی اس موقع پر ان کے چہرے سے عیاں تھی۔انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں پر مسرت لہجے میں لکھا کہ ’میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ اتنے سعادت بھرے لمحات میرے نصیب میں لکھے گا، اللہ بہت مہربان ہے‘۔ثناء خان نے مزید کہا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کسوہ کو ایسے ہاتھ لگاؤں گی اور اس کی سلائی کروں گی‘۔ان کی پوسٹ پر مداح بھی بے حد خوش دکھائی دیے اور ثناء اور ان کے شوہر کو آئندہ زندگی کے لیے بے حد دعائیں دیں۔واضح رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں