تازہ ترین

نور ظفر خان کی شادی ہونے والی ہے؟

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان کی خوبرو اداکارہ نور ظفر خان کی ایک پوسٹ پر اُن کے بہنوئی معروف گلوکار فلک شبیر نے اُنہیں شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ہر دلعزیز اداکارہ نور ظفر خان ماڈلنگ میں زیادہ اور اداکاری میں کم ہی نظر آتی ہیں، نور ظفر خان نے نا صرف اپنی اداکاری بلکہ خوبصورتی اور حسین اداؤں کے سبب بھی مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔نور ظفر خان نے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت جوڑے میں تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے فالوورز کو بتایا کہ وہ ایک شادی میں شرکت کر رہی ہیں۔نور ظفر خان کا پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ ’شادی مبارک، اب کس کی باری ہے؟‘اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں جہاں اُن کے ہزاروں مداحوں نے نور ظفر خان کو اب شادی کر لینے کا مشورہ دیا وہیں اُن کے بہنوئی فلک شبیر نے بھی لکھا کہ ’اب آپ کی باری ہے۔‘انسٹا گرام پر 2.3 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ نور ظفر خان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اُن سے اب شادی کر لینے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں