تازہ ترین

بیرون ملک دولت چھپانے کا الزام، ایشوریا رائے بچن کی طلبی

ممبئی( سن نیوز)بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کوبیرون ملک دولت چھپانے کی تحقیقات کے سلسلے میں بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بالی وڈ کی میگا اسٹاراورسابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن کوپوچھ گچھ کے لئے طلب کرلیا۔ ایشوریا رائےبچن سے بیرون ملک دولت چھپانے کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔ایشوریا رائے بچن کا نام پاناما پیپرز میں آف شورکمپنیاں رکھنے والوں کی فہرست میں شامل تھا۔ایشوریا رائے بچن کو آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دہلی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔ایشوریا رائے کو 9نومبر2021کوبھی سمن جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں 15 روز کے اندرجواب دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ایشوریا رائے بچن نےجواب جمع کرانے کے لئے 2 بارمہلت مانگی تھی۔پاناما پیپرز میں ایشوریا رائے بچن کے ساتھ ان کے سسرامیتابھ بچن،اجے دیوگن اوردیگربالی وڈ اداکاروں کا نام بھی سامنے آیا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں